پیمرا کا فیک نیوز کے خلاف بڑا اقدام: احتجاج کی کوریج پر پابندی

تشکر نیوز:  پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے میڈیا کو مختلف شہروں میں فیک نیوز اور جھوٹے پروپیگنڈے کے نتیجے میں ہونے والے احتجاج کی کوریج سے روک دیا ہے۔

شعبہ تفتیش سندھ میں اصلاحات: آئی جی سندھ کی ہدایات پر عمل درآمد کے حوالے سے اہم پروگرام

پیمرا کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مبینہ "زیادتی کیس” کے حوالے سے جاری احتجاج جھوٹے اور غلط خبروں پر مبنی ہیں۔ ایسی خبریں یا پروپیگنڈا پھیلانا غلط معلومات کے زمرے میں آتا ہے، جو کہ معاشرتی امن کے لئے خطرہ بن سکتی ہیں۔

پیمرا نے واضح کیا کہ اس طرح کی جھوٹی خبروں کا نشر کرنا تشدد کو بھڑکانے، جرم کو بڑھاوا دینے، یا سنگین عوامی بدامنی کا سبب بن سکتا ہے۔ مزید برآں، ایسی معلومات نشر کرنا الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق کے قوانین 3 (h), (i) اور (k) کی خلاف ورزی ہے۔

 

 

یہ فیصلہ پیمرا کی جانب سے میڈیا میں ذمہ داری کی اہمیت کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ عوامی امن و امان برقرار رکھا جا سکے اور جھوٹی معلومات کے اثرات سے بچا جا سکے۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!