کراچی: پارسل کے ذریعے سعودی عرب آئس کرسٹل پاوڈر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

تشکر نیوز: پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کلکٹریٹ نے انٹرنیشنل میل آفس پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب آئس کرسٹل پاوڈر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں حیدرآباد سے مجاہد جاوید خان کے نام پر ریاض، سعودی عرب بھیجے جانے والے پارسل میں منشیات کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

عوامی کالونی میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں فرار

ایڈیشنل کلکٹر فیصل خان نے بتایا کہ پارسل بظاہر کتابوں پر مشتمل تھا، تاہم اسکیننگ کے دوران ان کتابوں کی جلد میں انتہائی مہارت کے ساتھ چھپائے گئے ایک کلوگرام آئس کرسٹل پاوڈر کو برآمد کیا گیا۔ منشیات کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

 

 

کسٹمز حکام نے نارکوٹکس چیکنگ کٹ سے برآمد شدہ مواد کا باقاعدہ ٹیسٹ کیا، جس میں آئس کرسٹل پاوڈر کی تصدیق ہوئی۔ اس معاملے میں کسٹمز نے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور پارسل بھیجنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

62 / 100

One thought on “کراچی: پارسل کے ذریعے سعودی عرب آئس کرسٹل پاوڈر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!