تشکر نیوز: کورنگی کے علاقے دارالعلوم برمی کالونی کے قریب لوٹ مار کرنے والے ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق، اس مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی ہوئے تاہم وہ اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گئے۔ ملزمان تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھا کر زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ اور اٹلی کی سفیر کے درمیان ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر گفتگو
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او لانڈھی سعد جبار، ایس ایچ او عوامی کالونی وکیل جٹ اور ایس ایچ او لانڈھی وسیم پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچنگ کا عمل جاری ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔
پولیس کے مطابق چار ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر لوٹ مار میں مصروف تھے جب موقع پر موجود چار پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا، جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی اور ملزمان کا تعاقب کیا، لیکن ملزمان زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔