ترکیہ اور شام میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.1 ریکارڈ

ترکیہ کے صوبے ملاتیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق زلزلہ پیما مرکز ’یورپین مڈیٹریزن سیسیمولوجیکل سینٹر‘ نے بتایا کہ ترکیہ کے مشرقی علاقوں میں 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔

لاہور میں ریپ واقعہ نہیں ہوا، غلط افواہ پھیلائی گئی، متعدد شوبز شخصیات کا دعویٰ

زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 9کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے شام کے مشرقی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اے ایف پی کے مطابق ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں تین عمارتیں جزوی طور پر تباہ ہو گئیں اور ایمریجنسی سروسز کو کئی درجن افراد کی جانب سے فورن کرکے مدد طلب کی گئی ہے۔

ملاتیا میں مقامی حکام کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر رپورٹ کرنے کے لیے کوئی ’منفی پیش رفت‘ نہیں ہے، جبکہ صوبائی گورنر نے کہا کہ تمام پرائمری اور سیکنڈری اسکول اس دن کے لیے بند رہیں گے۔

ترکیہ کے ٹیلی ویژن اسٹیشنز کی طرف سے نشر تصاویر کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی کئی شہروں کے رہائشی فوری طور پر سڑکوں پر نکل آئے۔

اے ایف پی کے نامہ نگاروں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے خطے کے کئی بڑے شہروں میں محسوس کیے گئے، جن میں جنوب مشرق میں تقریباً 140 کلومیٹر (تقریباً 90 میل) کے فاصلے پر واقع دیار باقر بھی شامل ہے۔

 

 

واضح رہے کہ 6 فروری 2023 کو ملاتیا صوبہ 7.8 شدت کے زلزلے سے بری طرح متاثر ہوا تھا، جس میں ترکیہ میں 53 ہزار 500 سے زائد اور پڑوسی ملک شام میں تقریباً 6 ہزار افراد کی موت ہو گئی تھی۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!