امن و امان کی صورتحال: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کا حساس مقامات اور تجارتی مراکز کا دورہ

کراچی — موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے اتوار 8 فروری 2026 کو ضلع کے مختلف حساس مقامات اور اہم تجارتی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔

کراچی میں ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کا مرکزی ملزم گرفتار، پولیس کی بڑی کامیابی

دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات، پولیس نفری کی تعیناتی اور عوامی مقامات پر جاری چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی سینٹرل نے بازاروں، بس اسٹینڈز، مرکزی شاہراہوں، اہم چوراہوں اور پولیس ناکوں پر سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔

انہوں نے مختلف پولیس چیکنگ پوائنٹس پر تعینات افسران و اہلکاروں کی حاضری، مستعدی اور فرائض کی انجام دہی کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان نے پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ ہر وقت الرٹ رہیں، شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل نے سہراب گوٹھ برج، لکی ون مال پوائنٹ، پاور ہاؤس چیکنگ پوائنٹ، قلندریہ چوک پوائنٹ، فائیو اسٹار چیکنگ پوائنٹ سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا، نفری کو چیک کیا اور سیکیورٹی ڈیوٹی سے متعلق ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!