دوسرے ٹیسٹ کا دوسرا دن: قومی ٹیم پہلی اننگز میں 366 رنز پر آؤٹ

انگلینڈ کے خلاف ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن قومی ٹیم پہلی اننگز میں 366 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے کامران غلام 118 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔

ترکیہ اور شام میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.1 ریکارڈ

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے گزشتہ روز 37 رنز بنائے تھے اور وہ اپنی اننگز میں صرف 4 رنز کا ہی اضافہ کرنے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ سلمان آغا نے کل کی اننگز میں 26 رنز کا اضافہ کیا اور 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، ساجد خان صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

آل راؤنڈر عامر جمال اور نعمان علی نے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا، عامر جمال 37 اور نعمان علی 32 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ زاہد محمود 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، برائیڈن کرس 3، میتھیو پوٹس 2 اور شعیب بشیر ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

پہلے دن کا احوال:

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، عبداللہ شفیق 7 اور شان مسعود 3 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تاہم صائم ایوب نے 77 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

بابراعظم کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام نے اپنے ڈیبیو پر ہی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا، وہ 118 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان پلیئنگ الیون:

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان، زاہد محمود

انگلینڈ پلینگ الیون:

بین اسٹوکس (کپتان)، زیک کراؤلی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جوئے روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، برائیڈن کرس، میتھیو پوٹس، جیک لیچ اور شعیب بشیر

 

 

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو ملتان میں ہی کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی تھی۔

59 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!