13 اکتوبر کو ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی پولیس کمیٹی پر سوالات اٹھ گئے

تشکر نیوز: کراچی میں 13 اکتوبر کو ریڈ زون میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کامیاب کارروائی، دو مسلح ڈکیت گرفتار

ذرائع کے مطابق، بعض پولیس افسران نے آئی جی سندھ سے کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، کیونکہ ہنگامے کے دوران تعینات افسران کو ہی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی اسپیشل برانچ فدا مستوئی کر رہے ہیں، حالانکہ انہیں واقعے کے روز ریڈ زون میں مظاہروں کی تفصیل فراہم کرنی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل برانچ کے پاس کینٹ اسٹیشن کے قریب ہونے والے مظاہرے کی کوئی تفصیل نہیں تھی۔ تین تلوار کے مقام پر ڈی آئی جی ساؤتھ، ایس ایس پی کیماڑی اور ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ کی ڈیوٹی تھی، اور کینٹ اسٹیشن کے قریب مظاہرہ کنٹرول کرنے کے لیے انہیں وہاں پہنچنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق، پریس کلب کے باہر ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف راؤ اسلم اور ایس ایس پی ساؤتھ موجود تھے، اور لاٹھی چارج کے واقعات بھی دونوں افسران کی موجودگی میں پیش آئے۔

مزید یہ کہ ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف راؤ اسلم کو بھی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، جس پر مزید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “ 13 اکتوبر کو ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی پولیس کمیٹی پر سوالات اٹھ گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!