ضلع کیماڑی: موچکو پولیس کی کامیاب کارروائی، بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ضلع کیماڑی کے تھانہ موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے کراچی منشیات کی ترسیل کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، اس بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث تین خواتین کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے ڈھائی کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی۔

ڈی ایچ اے سٹی میں ہیمپسٹڈ ولاز کا شاندار افتتاح، کراچی کی ترقی میں نیا سنگ میل

گرفتار ملزمات کے قبضے سے 1030 گرام افیون، 1210 گرام چرس اور 255 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزمات کی شناخت گنج خاتون زوجہ بھائی خان، مریم زوجہ قادر بخش اور اقراء زوجہ عامر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزمات بلوچستان سے منشیات لے کر پسنجر بس کے ذریعے کراچی پہنچیں اور خفیہ اطلاع پر حب ریور روڈ کے آسکانی اسٹاپ پر گرفتار ہوئیں۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر بشیر احمد ودھو، چوکی انچارج ASI انیس الرحمان اور پولیس اسٹاف نے مشترکہ طور پر کی۔

ملزمات کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

64 / 100

One thought on “ضلع کیماڑی: موچکو پولیس کی کامیاب کارروائی، بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!