معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے، فتح اتحاد، عزم اور قومی یکجہتی کی ہے: بلاول بھٹو زرداری

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے میدان جنگ میں دشمن کو شکست دی اور یہ کامیابی صرف عسکری نہیں بلکہ عزم، حوصلے اور قومی یکجہتی کی شاندار جیت ہے۔

بنگلہ دیش سول سروس وفد کی چیف سیکریٹری سندھ سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اور پیپلز ہاؤسنگ پروگرام پر بریفنگ

“معرکہ حق” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک سال قبل پاکستان غیر یقینی صورتحال کا شکار تھا اور دشمن یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ وہ پاکستان کو کمزور کر سکتا ہے، تاہم اسے پاکستان کی قوت، عزم اور عوام کے اتحاد کا درست اندازہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے جرات، نظم و ضبط اور اعلیٰ وقار کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، اور یہ کامیابی ان تمام پاکستانیوں کی ہے جنہوں نے مشکل وقت میں بھی جھکنے سے انکار کیا۔ شمالی علاقوں کے پہاڑوں سے لے کر بحیرۂ عرب کے ساحلوں تک پوری قوم ایک صف میں کھڑی رہی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، اور اس دوران پاکستانی سفارتکاروں نے بھی سفارتی محاذ پر مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے دشمن کے بیانیے کا بھرپور مقابلہ کیا اور پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے واضح انداز میں پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ صرف نعروں سے نہیں بنتی بلکہ عملی کامیابیوں اور قومی ذمہ داریوں سے لکھی جاتی ہے۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کامیابی کے بعد ملک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل محنت کی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے مگر یہ امن برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسی قوم ہے جو آزمائشوں سے مزید مضبوط ہوتی ہے اور قربانیوں کے ذریعے نکھرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال قبل دنیا پاکستان کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار تھی، لیکن آج یہ ثابت ہو چکا ہے کہ پاکستان کوئی سمجھوتہ کرنے والی قوم نہیں بلکہ ایک باوقار اور مضبوط ریاست ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!