کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار، پارہ 43 ڈگری تک پہنچ گیا، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد اس وقت شدید گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہے، جہاں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں میں ملوث “شیر گروہ” کے 3 ملزمان گرفتار

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب صرف 7 فیصد رہ گیا ہے جبکہ شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق شہری غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات کا استعمال کریں اور باہر نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر رکھیں تاکہ ہیٹ ویو کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی میں لاپرواہی ہیٹ اسٹروک اور دیگر صحت کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے شہری احتیاط کو یقینی بنائیں۔

One thought on “کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار، پارہ 43 ڈگری تک پہنچ گیا، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!