ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی اپریل 2026 میں بڑی کامیابیاں، 56 مقابلے، درجنوں گرفتاریاں اور بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون پولیس نے ماہ اپریل 2026 کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی، ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کے نیٹ ورکس کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار، پارہ 43 ڈگری تک پہنچ گیا، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

پولیس کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مہم کے دوران مجموعی طور پر 56 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 11 ملزمان ہلاک جبکہ 57 زخمی ہوئے۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 116 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، جبکہ 35 گینگز کو بے نقاب کیا گیا اور 141 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں 66 ملزمان جبکہ وہیکل لفٹنگ میں ملوث 33 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جس سے شہریوں کی املاک کے تحفظ میں بہتری آئی ہے۔

غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 151 مقدمات درج کیے گئے، جن میں 142 ملزمان گرفتار ہوئے۔ کارروائی کے دوران 150 پسٹلز، ایک رائفل اور 297 راؤنڈز برآمد کیے گئے۔

چھینی گئی اور چوری شدہ املاک کی برآمدگی کے دوران پولیس نے 3 چار پہیہ گاڑیاں، 73 موٹرسائیکلیں اور 105 موبائل فونز بھی برآمد کیے، جو متاثرہ شہریوں کو واپس کیے جا رہے ہیں۔

اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی میں 12 اشتہاری اور 74 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جو مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 95 مقدمات درج ہوئے، جن میں 103 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ برآمد شدہ منشیات میں 33.5 کلو چرس، 0.5 کلو ہیروئن، 1.5 کلو آئس، 0.04 کلو کرسٹل، 1.5 کلو گٹکا/مین پوری اور 53 بوتلیں شراب شامل ہیں۔

گٹکا اور ماوا کے خلاف خصوصی کارروائیوں میں 140 مقدمات درج کیے گئے اور 176 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 9 فیکٹریاں سیل کی گئیں۔ اس دوران بڑی مقدار میں 182 کلو گٹکا/ماوا، 750 کلو چھالیہ، 15 کلو تمباکو، 16 کلو کتھا، 26 کلو چونا اور 7 ڈیجیٹل کانٹے برآمد کیے گئے۔

پولیس نے قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات کی تفتیش میں بھی پیش رفت کرتے ہوئے مختلف علاقوں جیسے نور جہاں، بلال کالونی، اجمیر نگری، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا، ناظم آباد اور دیگر میں متعدد ملزمان کو گرفتار کیا۔

مزید ڈکیتی کے مقدمات میں سپر مارکیٹ، نارتھ کراچی، عزیز آباد، نیو کراچی، گلبرگ اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 39 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق یہ کارروائیاں جرائم کے خاتمے اور شہر میں امن و امان کے قیام کے عزم کی عکاس ہیں، اور یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی تسلسل سے جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!