کراچی میں رینجرز کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں میں ملوث “شیر گروہ” کے 3 ملزمان گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے سہراب گوٹھ کے علاقے حسن نعمان کالونی سے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث “شیر گروہ” کے 3 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پاک کالونی پرانا گولیمار میں پانی و بجلی کی بندش کے خلاف شدید احتجاج، سڑک بلاک، ٹریفک متاثر

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ شیر علی ولد خیال گل، حیات اللہ ولد نیاز گل اور ریاض خان ولد نواب خان شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹرسائیکل، ایک موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔

رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کراچی کے مختلف علاقوں گبول ٹاؤن، انڈسٹریل ایریا، سہراب گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، موبائل چھیننے اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جبکہ گروہ کے سرغنہ شیر علی کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں پہلے سے مقدمہ بھی درج ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزمان کی حالیہ واردات، جس میں گبول ٹاؤن سے موٹرسائیکل چوری کی گئی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ریکارڈ ہوچکی ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ برآمد شدہ سامان سمیت ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

One thought on “کراچی میں رینجرز کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں میں ملوث “شیر گروہ” کے 3 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!