بنگلہ دیش سول سروس وفد کی چیف سیکریٹری سندھ سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اور پیپلز ہاؤسنگ پروگرام پر بریفنگ

کراچی: بنگلہ دیش سول سروس کے 12 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے ملاقات کی، جس میں سندھ حکومت کے ترقیاتی ماڈل، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک کالونی پرانا گولیمار میں پانی و بجلی کی بندش کے خلاف شدید احتجاج، سڑک بلاک، ٹریفک متاثر

وفد میں بنگلہ دیش کے مختلف محکموں کے گریڈ 20 اور 21 کے افسران شامل تھے، جو خصوصی تربیتی پروگرام کے تحت کراچی کے دورے پر ہیں۔ ملاقات میں چیئرمین پلاننگ بورڈ، سیکریٹری پلاننگ اور ڈی جی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے وفد کو سندھ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP)، شہری سہولیات، ٹرانسپورٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 کا مجموعی حجم 1018 ارب روپے ہے، جس میں انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت، زراعت، آبپاشی نظام کی بہتری اور ماس ٹرانزٹ منصوبوں کو خصوصی ترجیح دی گئی ہے۔

چیف سیکریٹری کے مطابق پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز پروگرام کے تحت لاکھوں متاثرہ خاندانوں کے گھروں کی تعمیر اور بحالی کا عمل جاری ہے، جبکہ حکومت سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔

بنگلہ دیشی وفد نے سندھ حکومت کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات، پی پی پی ماڈل اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پائیدار انفراسٹرکچر کے وژن میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

وفد کے ارکان نے کہا کہ سندھ حکومت کے ترقیاتی تجربات اور پالیسی اقدامات خطے کے دیگر ترقی پذیر ممالک کے لیے بھی قابلِ تقلید مثال ثابت ہو سکتے ہیں۔

One thought on “بنگلہ دیش سول سروس وفد کی چیف سیکریٹری سندھ سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اور پیپلز ہاؤسنگ پروگرام پر بریفنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!