نانی کو ’یار‘ لفظ برا لگتا تھا، ماہرہ خان

سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی نانی کو ’یار‘ لفظ برا لگتا تھا اور وہ ان کے سامنے مذکورہ لفظ بار بار استعمال کرکے انہیں چڑاتی تھیں۔

ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پرانی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دیے۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ نوعمری میں ہر وقت ’یار‘ کا لفظ استعمال کرتی تھیں تو ان کی نانی برا مان جاتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اماں ’یار‘ اور نانی ’یار‘ جیسے لفظ بار بار استعمال کرتی تھیں جس پر ان کی نانی کو غصہ آجاتا تھا۔

ماہرہ خان کے مطابق ایک دن ان کی نانی نے انہیں بلاکر ان سے ’یار‘ لفظ کا مطلب پوچھا اور ان سے دریافت کیا کہ انہیں مذکورہ لفظ کی معنی معلوم ہیں؟

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے نانی کو نفی میں جواب دیا اور کہا کہ انہیں ’یار‘ لفظ کا مطلب معلوم نہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی نانی کو انگریزی کے لفظ ’شی‘ (She) سے بھی چڑ تھی اور وہ مذکورہ لفظ پر بھی انہیں ڈانٹتی تھیں۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ اگر وہ کبھی نانی کو بولتی تھیں کہ (شی از کمنگ) تو اس پر انہیں غصہ آجاتا تھا اور کہتی تھی کہ اب ماں بھی ان کے لیے ’شی‘ بن گئی ہیں۔

اسلحہ بر آمدگی کیس: پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیجنے کا حکم

اداکارہ کے مطابق وہ عام طور پر ماں کے آنے کے وقت نانی کو بتاتی تھیں کہ شی از کمنگ، جس پر ان کی نانی کو برا لگتا تھا کہ وہ والدہ کو شی بول رہی ہیں۔

اس سے قبل بھی ماہرہ خان اپنی نانی سے متعلق کھل کر باتیں کر چکی ہیں، ماضی میں وہ بتا چکی ہیں کہ نانی انہیں بولڈ لباس پہننے نہیں دیتی تھیں۔

اسی طرح وہ اپنی بڑی ناک سے متعلق بھی والدہ اور نانی کے دیے گئے مشوروں پر بات کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ انہیں والدہ اور نانی بڑے ناک کی وجہ سے اسے چھدوانے کی اجازت نہیں دیتی تھیں۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “نانی کو ’یار‘ لفظ برا لگتا تھا، ماہرہ خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!