اسلحہ بر آمدگی کیس: پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیجنے کا حکم

اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف اسلحہ بارود برآمدگی کیس میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

تشکر نیوز کے مطابق سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، احمد وقاص جنجوعہ کو 7 روزی جسمانی ریم انڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگری عدالت میں پیش کر دیا گیا، احمد وقاص جنجوعہ کی جانب سے وکیل ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل ایمان مزاری نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ 20 جولائی رات 4 بجے احمد وقاص کو اغوا کیا جاتا ہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس فکس تھا مگر ادھر مقدمے کا نہیں بتایا گیا ، بعد میں احمد وقاص کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ لے لیا جاتا ہے۔

کیلیفورنیا کے جنگلات میں امریکی تاریخ کی سب سے بڑی آتشزدگی

وکیل ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ اس عدالت کو بھی اندھیرے میں رکھا گیا ، جسمانی ریمانڈ تب لیا گیا جب ہائی کورٹ میں بازیابی کا کیس جاری تھا ، ایف آئی آر اغوا ہونے کے دو دن بعد درج کی گئی ، اس عدالت سے 15 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی اور 7 دن کا ریمانڈ دیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان 7 دنوں میں کیا برآمدگی ہوئی؟ سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کا الزام تھا اور کیس اصل دہشت گردی کا بنا دیا گیا ، ملزم ابھی تک مجرم ثابت نہیں ہوسکا اس لیے پولیس کے رحم و کرم پھر نہیں چھوڑا جاسکتا، میرا کیس ڈسچارج کا ہے کیونکہ دو دن تک بندہ غائب رکھا گیا۔

بعد ازاں وکیل نے اغوا کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا۔

اس پر جسٹس طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے کیس میں ملزم کا اسٹیٹس کیا تھا؟میں اگر نظر ثانی منظور کرتا ہوں تو معاملہ واپس بھیج دوں گا یا خود جوڈیشل کر دوں گا۔

اس پر پراسکیوٹر نے بتایا کہ جس ویڈیو یا آڈیو کا ذکر کیا جا رہا اس کو ٹیسٹ کے بغیر نہیں مانا جا سکتا ، دوران تفتیش کالعدم ٹی ٹی پی کا نام بھی آیا ہے۔

جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ 7 دن کے ریمانڈ کے دوران کچھ ریکوری ہوئی یا کسی اور ملزم کو گرفتار کیا ہے؟ آپ کہہ رہے کہ ملزم کا کسی آرگنائزیشن سے رابطہ تھا ؟منشیات کے کیسز میں ہمیشہ ایک ہی ایف آئی آر کیوں ہوتی ہے؟ دہشتگردی کے کیسز میں بھی نام حذیفہ یا ابوبکر ہوتا، بس دو ہی نام ہیں؟ ان 7 دنوں میں تفتیش میں کوئی جرم شامل ہوا ہے یا نہیں؟

اسی کے ساتھ عدالت نے احمد وقاص کے ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں انسدادِ دہشتگردی عدالت نے احمد وقاص کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے احمد وقاص کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔

یاد رہے کہ 24 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد جنجوعہ کے ریمانڈ کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے تھے۔

22 جولائی کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔

 

 

22 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد جنجوعہ کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ لوگ لاپتا ہو جاتے ہیں، ریاست کو کچھ پتا نہیں ہوتا، یہ حکومت کیا کررہی ہے؟

51 / 100

One thought on “اسلحہ بر آمدگی کیس: پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیجنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!