ضلع ویسٹ پولیس کے محرم الحرام 1446 ہجری کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات

تشکر نیوز: ضلع ویسٹ پولیس نے محرم الحرام 1446 ہجری کے موقع پر سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے ہیں۔ ضلع ویسٹ میں 42 امام بارگاہوں اور 18 عزہ خانوں سمیت مجموعی طور پر 60 عبادت گاہوں پر اسٹیٹک پیکٹس نصب کی گئی ہیں۔

سیکیورٹی کا یہ فل پروف پلان ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی کی زیر نگرانی ترتیب دیا گیا ہے۔ محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے تمام مکتبہ فکر کے منتظمین اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ بھی میٹنگز کی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی سندھ کی کامیاب کارروائی: ٹی ٹی پی سوات اور کراچی ولایہ کے ذمہ دار ہدایت اللہ گرفتار

محرم الحرام کے دوران 91 جلوس شیعہ کمیونٹی اور 42 جلوس سنی کمیونٹی کی جانب سے نکالے جائیں گے جبکہ 888 مجالس منعقد ہوں گی۔ ان تقریبات کی سیکیورٹی کے لیے ضلع ویسٹ میں 2626 سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کی سوئیپنگ کے بعد مکمل سیل کر دیا جائے گا اور کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ضلع ویسٹ میں 5، 7 اور 9 محرم الحرام کو انتہائی اہم جلوس نکالے جائیں گے جن کی سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے جائیں گے۔ محرم الحرام کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کے حساس مقامات پر ٹارگیٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔

ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی مربوط چیکنگ پوائنٹس قائم کر کے مشتبہ افراد کی تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

 

 

71 / 100

One thought on “ضلع ویسٹ پولیس کے محرم الحرام 1446 ہجری کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!