تشکر نیوز: سی ٹی ڈی سندھ کے کراچی شعبہ تفتیش کے یونٹ نے تھانہ سائٹ کے علاقے میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سوات اور ٹی ٹی پی کراچی ولایہ کے تعلیمی امور کے ذمہ دار ہدایت اللہ عرف مولانا عبدالحکیم کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار دہشت گرد کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مجاہدین کے لیے چندہ جمع کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ اس کے قبضے سے 6000 روپے نقد اور رسید بک برآمد ہوئی ہے۔
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
تفصیلات کے مطابق، گرفتار دہشت گرد کا والد محمد غوث 2000 میں افغان جنگ میں ہلاک ہو گیا تھا۔ اس کا ایک بھائی کفایت اللہ ٹی ٹی پی سوات کے مولوی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا اور سوات آپریشن کے بعد سے غائب ہے۔
گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے۔