پاک امریکا انفنٹری رائفل کمپنی ایکسچینج مشقیں دوہزار چوبیس جاری ہیں، دونوں جانب سے دہشتگردی سےنمٹنے کیلئے حکمت عملی اور مہارتوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔
پاکستان امریکہ انفینٹری رائفل کمپنی ایکسچینج مشقوں 2024 کا انعقاد
آئی ایس پی آر کےمطابق دو ہفتے پرمحیط مشقوں کا آغاز29 جون کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں ہوا۔جنرل آفیسرکمانڈنگ کھاریاں گیریژن نے افتتاحی تقریب کا مشاہدہ کیا،مشقوں میں دونوں ممالک کی انفںٹری کمپنیز حصہ لے رہی ہیں۔
پاکستان امریکا انفنٹری رائفل کمپنی ایکسچینج ایکسرسائزدوہزارچوبیس انسداددہشت گردی کےشعبےمیں دو طرفہ مشترکہ مشق ہے،اس میں ذیلی یونٹ کی سطح پر دہشت گردی کےخطرے سے نمٹنے کےلیےحکمت عملی اور مہارتوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔
شہری بجلی کے بلوں کی ادائیگی کریں تو بجلی کی فراہمی یقینی ہوگی، ترجمان کے الیکٹرک
مشق کا دائرہ شہری جنگ کےدوران سب یونٹ کی سطح پر اپنائےجانے والے بہترین طریقوں کو سمجھ کر نشانہ بازی کی مہارت حاصل کرنا ہے۔