شمالی وزیرستان: عوام نے پاک فوج کے سنگ عید الاضحیٰ کو روایتی جوش و جذبے سے منایا

تشکر نیوز: شمالی وزیرستان میں عوام نے پاک فوج کے سنگ عید الاضحیٰ کو روایتی جوش و جذبے سے منایا۔

شمالی وزیرستان میں عوام نے عید الاضحیٰ پاک فوج کے سنگ  روایتی جوش و جذبہ سے عید منائی، عوام نے دینی فریضہ کے ساتھ ساتھ اپنے محافظوں کے ساتھ والہانہ محبت کا بھرپور اظہار کیا۔

پاک فوج اور پنجاب رینجرز کے جوان عید پر فرض کی ادائیگی نبھانے میں مصروف

شمالی وزیرستان کے عوام نے علاقے میں پائیدار امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔ پاک فوج کے جوانوں نے عوام میں اس پر مسرت موقع پر مٹھائ بھی تقسیم کی۔

قبائلی عوام خصوصاً نوجوانوں نے اس موقع پر پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن عزیز کی بقاء و سلامتی کیلئے کھڑے رہنے کے عہد کو دہرایا۔

66 / 100

One thought on “شمالی وزیرستان: عوام نے پاک فوج کے سنگ عید الاضحیٰ کو روایتی جوش و جذبے سے منایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!