پاک فوج اور پنجاب رینجرز کے جوان عید پر فرض کی ادائیگی نبھانے میں مصروف

تشکر نیوز: عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر جہاں ہر طرف خوشیاں ہیں لوگ اپنے پیاروں کیساتھ منارہے ہیں تو دوسری طرف پاک فوج اور رینجرز کے جوان اپنے پیاروں سے دورملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں۔

عید کے موقع پر پاک فوج کے جوان انٹرنیشنل بارڈر پر جبکہ رینجرز کے جوان زیرو لائن پر تعینات ہو کر سرحدوں کی حفاظت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

عید کے موقع پر گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم کشائی کی خصوصی تقریب کا انعقاد

پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں نے عید کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایمان، تقوی، جہاد فی سبیل اللہ کے عزم پر اپنے ملک کا دفاع کرتے ہیں، پاک آرمی کے جوانوں کا جذبہ ہمیشہ بلند ہوتا ہے، ہم گھر والوں سے دور ہوتے ہیں تو بے شک گھر کی یاد آتی ہے مگر ہم تمام فوجی جوان جب مل کر بیٹھتے ہیں اور کھانا کھاتے ہیں تو ہم گھر کی یاد بھول جاتے ہے۔

فوجی جوانوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت کرتے وقت جب ہم عید مناتے ہیں تو ہمیں بہت فخر محسوس ہوتا ہے، ہم بہت خوش ہوتے ہیں جب ہماری وجہ سے ہمارے وطن عزیز کے بہن بھائی سکون سے اپنے گھروں میں عید گزارتے ہیں، ہم بارڈر پر تعینات ہو کر بھی خوشی خوشی عید مناتے ہیں، ہماری جانب سے تمام پاکستانیوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہو۔

پنجاب رینجرز کے اہلکاروں نے کہا کہ ہم سرحدوں پر ملک کی حفاظت کرتے وقت بہت فخر محسوس کرتے ہیں،  ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے کہ ہماری وجہ سے ہمارے بہن بھائی خوشی سے عید مناتے ہیں، اپنے گھر والوں سے دور رہ کر یہاں عید گزارتے ہیں مگر اس کے باوجود ہم خوش ہوتے ہیں کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔

پنجاب رینجرز کے اہلکاروں نے مزید کہا کہ ہم 24 گھنٹے زیرو لائن پر پاکستان کی دفاع کے لیے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں، اگر ہمیں اپنے وطن کے لیے جان بھی قربان کرنی پڑی تو ہم اس قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، بہت فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہم زیرو لائن پر عید کے دن بھی ملک کا دفاع کر رہے ہیں۔  ہم گھر سے دور یہاں زیرو لائن پر عید مناتے ہوئے زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔

54 / 100

One thought on “پاک فوج اور پنجاب رینجرز کے جوان عید پر فرض کی ادائیگی نبھانے میں مصروف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!