عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، عسکری قیادت

تشکر نیوز: ملک کی عسکری قیادت نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے ملک اور قوم کی خوشحالی کی دعائیں کی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا کہ آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اپنے پیغام میں قوم کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

حکومت نے 24 کروڑ عوام کو بجلی کی ننگی تار پر لٹکا دیا ہے، شیخ رشید

بیان کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، عسکری قیادت نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پاک فوج کے شہدا کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج کا مقدس دن بڑے مقصد کیلئے قربانی کی اصل روح واضح کرتا ہے، اس مبارک دن پر آزادی اور امن کے لیے اپنے شہدیوں اور غازیوں کے مقروض ہیں، ہم لازوال قربانیوں پر اپنے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ اللہ پاک پاکستان پر اپنی رحمتوں کا نزول جاری رکھے، اللہ تعالی پاکستان کو دشمنوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھے۔

66 / 100

One thought on “عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، عسکری قیادت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!