تشکر نیوز: صدراستحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ عید قربان ہم سب سے ملک و قوم کیلئے قربانی کے جذبے کا تقاضا کرتی ہے۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ آج کا دن ہمیں ایک دوسرے کیلئےایثار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے ہمیں اس کے اصل مقاصد کو سامنے رکھنا چاہیے۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، عسکری قیادت
یاد رہے کہ پاکستان بھر میں آج عید قربان مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ دن کے آغاز پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں کی مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر نمازِ عید ادا کی گئی۔ یہ عید حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لوگ نماز عید کے بعد جانوروں کی قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
فیصل مسجد اسلام آباد، بادشاہی مسجد لاہور، لیاقت پارک کوئٹہ اور عید گاہ کراچی سمیت ملک کے مختلف مقامات پر عیدالاضحی کی نماز ادا کر دی گئی جس کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگئ گئیں۔ نمازِ عید کے موقع پر ملک بھر میں نمازیوں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے۔