انمول عرف پنکی کو عدالتی پروٹوکول دینے کا معاملہ، وزیر داخلہ سندھ کا سخت نوٹس

کراچی: ضیاءالحسن لنجار نے منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پروٹوکول دینے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آزاد خان سے فوری رپورٹ طلب کرلی اور واقعے کی شفاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ، یو اے ای نے ایران پر خفیہ حملے کیے

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ملزمہ کو پروٹوکول کیسے دیا گیا، اس حوالے سے تمام ذمہ دار اہلکار وضاحت پیش کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پروٹوکول فراہم کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ضیاءالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ ایسا عمل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، غفلت برتنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی مجرم قانون سے بالاتر نہیں اور ہر شخص کے ساتھ قانون کے مطابق برتاؤ کیا جانا چاہیے۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ پولیس کی وردی عوام کے اعتماد کی علامت ہے اور اختیارات کا غلط استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ متاثر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، جبکہ عدالتوں میں ملزمان کو غیر ضروری پروٹوکول دینا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔

ضیاءالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور شہریوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ داخلہ اس معاملے کی مکمل نگرانی کر رہا ہے اور رپورٹ آنے کے بعد مزید سخت فیصلے کیے جائیں گے۔

One thought on “انمول عرف پنکی کو عدالتی پروٹوکول دینے کا معاملہ، وزیر داخلہ سندھ کا سخت نوٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!