کراچی: ضلع ملیر کی ملیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
انمول عرف پنکی کو عدالتی پروٹوکول دینے کا معاملہ، وزیر داخلہ سندھ کا سخت نوٹس
پولیس کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود میں دورانِ گشت کارروائی کے دوران ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد کی شناخت فیصل، شعیب اور نصیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے پیکٹوں میں بند مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروخت کی رقم برآمد ہوئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں گٹکا ماوا فروخت کرنے میں ملوث تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ ان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

