وفاقی ٹیکس محتسب کے انٹرنز کا صوبائی محتسب سندھ کے دفتر کا دورہ، مفت انصاف، آگاہی اور آن لائن سہولیات پر بریفنگ

کراچی: صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت سے وفاقی ٹیکس محتسب کے انٹرنز نے ملاقات کی، جس میں دونوں اداروں کے دائرہ اختیار، عوامی خدمات اور کام کے طریقۂ کار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، 1400 سے زائد پڑیاں برآمد

محمد سہیل راجپوت نے انٹرنز کو آگاہ کیا کہ صوبائی محتسب کا دفتر شہریوں کو قلیل مدت میں مفت انصاف کی فراہمی کا ضامن ہے اور اس کا بنیادی مقصد سرکاری اداروں سے متعلق عوامی شکایات کا فوری ازالہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی محتسب سندھ کا قانون مفاد عامہ سے متعلق مسائل پر از خود کارروائی (سو موٹو) کا اختیار دیتا ہے، جسے ادارہ مؤثر انداز میں استعمال کر رہا ہے۔

محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ عوامی آگاہی کے لیے میڈیا، سوشل میڈیا، کھلی کچہریوں، سیمینارز اور دیگر ذرائع سے بھرپور مہم جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی محتسب کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ مؤثر طریقے سے کام کر رہی ہیں، اور عوامی سہولت کے پیش نظر ایپ کو اردو اور سندھی زبان میں بھی لانچ کیا جا رہا ہے۔

محمد سہیل راجپوت نے انٹرنز کو بتایا کہ جدید کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے، جس سے شہری اپنی شکایت کو خود ٹریک کر سکیں گے۔

ملاقات کے دوران ایڈوائزر ریحانہ جی علی میمن، رجسٹرار مسعود عشرت اور کنسلٹنٹ لیگل بھی موجود تھے۔

One thought on “وفاقی ٹیکس محتسب کے انٹرنز کا صوبائی محتسب سندھ کے دفتر کا دورہ، مفت انصاف، آگاہی اور آن لائن سہولیات پر بریفنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!