کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس نے مضرِ صحت گٹکا ماوا کی سپلائی و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ابراہیم حیدری میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی — پولیس نے تین ملزمان گرفتار کر لیے
ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ جمشید کوارٹرز کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم رضوان ولد یوسف کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1400 سے زائد تیار شدہ پڑیاں گٹکا ماوا اور فروخت کی گئی رقم برآمد کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ گٹکا ماوا مارٹن کوارٹر، پٹیل پاڑہ اور ملحقہ آبادیوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
