کراچی: Pakistan Rangers Sindh نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے شہر کے علاقے شیر پاؤ کالونی سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث “عامری ڈکیت گروہ” کے چار اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں عمران عرف مچھڑ ولد سلطان خان، غفران ولد سید فضل مستان شاہ، نذیر ولد کھمبیر جوکھیو اور محمد ذیشان اعوان ولد محمد ارضم شامل ہیں۔
غزہ جنگ پر متنازع بیان: امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی اسرائیلی کارروائیوں کی کھل کر حمایت
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 9 ایم ایم پستول بمعہ ایمونیشن، ایک موٹرسائیکل، 3 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کراچی کے مختلف علاقوں Gulistan-e-Johar، Liaquatabad، Gulshan-e-Iqbal، Shahrah-e-Faisal، طارق روڈ، اسٹیل ٹاؤن، ملیر اور شاہ لطیف ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
رینجرز حکام کے مطابق مرکزی ملزم عمران عرف مچھڑ اسلحے کے زور پر تقریباً 47 ملین روپے نقدی لوٹنے، جیولری شاپ سے ڈھائی کلو سونا چھیننے اور 800 سے زائد موبائل فونز اسلحہ کے زور پر چھیننے کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ جبکہ ملزم غفران پر لانڈھی کے علاقے 89 موڑ پر ایک شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام بھی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
گرفتار ملزمان کو اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
رینجرز کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں فوری اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
