عماد بٹ پر عائد دو سالہ پابندی ختم، پاکستان ہاکی میں نئی شروعات کا اعلان

لاہور: Pakistan Hockey Federation کے عبوری صدر محی الدین وانی نے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد دو سالہ پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد قومی کھیل کے حلقوں میں مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔

ملک میں 7 سال بعد غربت کے اعدادوشمار جاری، شرح بڑھ کر 29.9 فیصد ہوگئی

واضح رہے کہ سابق صدر کی جانب سے عماد بٹ پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم عبوری قیادت نے معاملے کا ازسرِنو جائزہ لینے کے بعد فیصلہ واپس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ٹیم کے اتحاد کو برقرار رکھنا اور آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کا مورال بلند رکھنا ہے۔

محی الدین وانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہاکی کی بحالی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے انتظامی ڈھانچے کو مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کو ازسرِنو منظم کیا جا رہا ہے تاکہ کھلاڑی مکمل توجہ تربیت، فٹنس اور کارکردگی پر مرکوز رکھ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا اور نئی قیادت کے انتخاب کے لیے شفاف انتخابات کرائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورننس میں بہتری، نجی شعبے کی شراکت داری اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے ذریعے قومی کھیل کو دوبارہ عروج دلایا جائے گا۔

عبوری صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ پاکستان عالمی سطح پر اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کر سکے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “عماد بٹ پر عائد دو سالہ پابندی ختم، پاکستان ہاکی میں نئی شروعات کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!