کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن مواچھ موڑ میں رینجرز کی بڑی کارروائی، جیب تراشی اور موبائل اسنیچنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کے علاقے مواچھ موڑ بلدیہ ٹاؤن میں جیب تراشی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

غزہ جنگ پر متنازع بیان: امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی اسرائیلی کارروائیوں کی کھل کر حمایت

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرفراز عرف استاد ولد محمد علی، شہزاد گل، گلزار، محمد صادق اور کاشان شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 4 عدد موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان ایک مسافر بس میں شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ رینجرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق 10 سے 12 افراد پر مشتمل ایک منظم گروہ سے ہے جو گزشتہ دو برس سے کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اسنیچنگ اور جیب تراشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

ملزمان روزانہ کی بنیاد پر 5 سے 6 موبائل فون چھیننے کے بعد فروخت کرتے اور حاصل ہونے والی رقم آپس میں تقسیم کر لیتے تھے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ گرفتاری کی صورت میں بعض معطل اہلکار انہیں رہا کروانے میں کردار ادا کرتے تھے، جس کے عوض گروہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر رقم فراہم کی جاتی تھی۔ اس انکشاف کے بعد متعلقہ حکام نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

گرفتار ملزمان کو مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

64 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!