


کابل: افغانستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں متعدد مقامات پر دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ کا کراچی میں پانی کی عدم فراہمی پر کراچی واٹر کارپوریشن کے افسران پر شدید اظہار برہمی
افغان میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جیٹ طیاروں نے صوبہ پکتیکا کے علاقے برمل میں فضائی کارروائی کی، جہاں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ رپورٹ کے مطابق حملے میں دہشتگردوں کا مبینہ انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا۔ اسی صوبے کے ضلع ارگون میں بھی فضائی حملے کیے گئے۔
مزید اطلاعات کے مطابق طیاروں نے پکتیکا کے بعد صوبہ ننگرہار کے اضلاع خوگیانی، خیلو اور بحسود کو بھی نشانہ بنایا۔
ابتدائی رپورٹس میں حملوں کے نتیجے میں ممکنہ طور پر ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تعداد کے بارے میں واضح معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ متعلقہ حکام کی جانب سے باضابطہ بیان کا انتظار ہے۔