کراچی میں رمضان کے دوسرے روز گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 216 دکانداروں پر 22 لاکھ روپے سے زائد جرمانے

کراچی: کراچی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوسرے روز گراں فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں 216 دکانداروں کے خلاف جرمانے عائد کیے، جن کی مجموعی رقم 22 لاکھ 22 ہزار روپے سے زائد ہے۔

مفتی منیب الرحمان کا صدقۂ فطر، فدیہ اور کفارۂ صوم کا نصاب جاری، اہلِ ثروت کو زیادہ ادا کرنے کی تلقین

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کمشنر آفس سے جاری ہینڈآؤٹ میں بتایا کہ وہ گراں فروشی کی روک تھام اور سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی دستیابی کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ شہریوں کو گراں فروشی سے بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ مقامات پر اشیاء اپنی نگرانی میں فروخت کروائیں اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف جرمانہ عائد کریں اور گرفتار کریں۔

ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ کے مطابق افسران نے 809 مقامات پر قیمتیں چیک کیں، اور 182 دکانداروں کو تنبیہ کی گئی۔ اس کے علاوہ 105 مقامات پر سرکاری نرخوں پر فروٹس اور دیگر اشیاء کا آکشن بھی کروایا گیا، جن میں آٹا، چینی، پوٹا ٹو، چکن، سبزیاں، بیف، فروٹس، کیلے، امرود، اورنج، تربوز اور اسٹرابری شامل ہیں۔

ایڈیشنل کمشنر ون غلام مہدی شاہ نے جنوبی اور وسطی اضلاع کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں سرکاری نرخوں پر فروٹس فروخت کرائے۔ ایمپریس مارکیٹ میں دکانداروں نے ایڈیشنل کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی موجودگی میں خود سرکاری نرخوں پر فروٹس فروخت کیے۔

ایڈیشنل کمشنر 2 نے مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور قیمتوں سے متعلق صارفین کو ریلیف دینے کے لیے کمشنر کراچی کے احکامات پر عمل کی ہدایت دی۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سجاد آبڑو نے امتیاز میگا اسٹور پر کمشنر رمضان کاؤنٹرز کا معائنہ کیا، اور ڈپٹی کمشنر شرقی نصرللہ عباسی نے ضلع شرقی کے مختلف بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے سرکاری نرخوں پر فروٹس، گوشت اور دیگر اشیاء فروخت کروائیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں رمضان کے دوسرے روز گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 216 دکانداروں پر 22 لاکھ روپے سے زائد جرمانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!