وزیر توانائی اویس لغاری نے ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ 8 فروری تک جمع کرائی گئی نیٹ میٹرنگ کی تمام درخواستوں کو پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کیا جائے۔
افغانستان میں فضائی کارروائی سے گریز نہیں کریں گے، امن کی ضمانت ناگزیر ہے: خواجہ آصف
وزارت توانائی کے جاری اعلامیے کے مطابق 8 فروری تک موصول ہونے والی 5 ہزار سے زائد درخواستیں، جن میں مختلف تقسیم کار کمپنیاں بشمول کے-الیکٹرک شامل ہیں، کو نیٹ بلنگ کے بجائے نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت منظور کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق ان درخواستوں کے ذریعے مجموعی طور پر تقریباً 250 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی، جس سے قابلِ تجدید توانائی کے فروغ اور بجلی کے نظام پر بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیر توانائی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ درخواستوں کی بروقت اور شفاف پراسسنگ یقینی بنائی جائے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی تاخیر یا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
