پشاور میں اعلیٰ سطح امن و امان اجلاس، مالاکنڈ ڈویژن کو ماڈل کے طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ

پشاور — کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں آج امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور نے شرکت کی۔

میئر کراچی کی صدارت میں ٹریفک روانی بہتر بنانے کا اجلاس، صدر ٹاؤن میں پارکنگ فری زونز کا آغاز

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سیاسی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یکجہتی اور ایک سمت پر چلنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ خوشگوار ملاقات کی، اور کابینہ سمیت تقریباً 3 گھنٹے کور ہیڈ کوارٹر میں قیام رہا۔

اجلاس میں مالاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے نظم و نسق کو ماڈل کے طور پر پورے صوبے میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے میں مستقل قیام امن، قبائلی اضلاع کی بہتری اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اجتماعی حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس دوران وزرا اور دیگر شرکا کے درمیان نزدیکی بات چیت اور مصافحہ بھی ہوا، جس سے اجلاس کے دوستانہ اور نتیجہ خیز ماحول کا اظہار ہوتا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پشاور میں اعلیٰ سطح امن و امان اجلاس، مالاکنڈ ڈویژن کو ماڈل کے طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!