کراچی: صدر میں تجاوزات اور ناجائز پارکنگ کے خلاف بھرپور کارروائی، علاقے کو کلیئر کر دیا گیا

کراچی — صدر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف دبنگ اور فیصلہ کن آپریشن کیا گیا۔ اس کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر اعظم بنگوار، اسسٹنٹ کمشنر رانا سفیان، ایس ایچ او علی وارث، ٹی ایم سی انچارج شاہنواز، ظفر فیصل جاوید اور دیگر عملے نے حصہ لیا۔

ناظم آباد نمبر 3 میں گرلز اسکول میں آگاہی اور فائر سیفٹی کی تقریب کا انعقاد

آپریشن کے دوران زیب النساء اسٹریٹ، پاسپورٹ آفس، ٹانگا اسٹینڈ اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات ہٹائی گئیں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم رکاوٹیں ختم کر کے علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا۔ دکانداروں اور تجاوزات قائم کرنے والوں کو سخت وارننگ دی گئی کہ عوامی راستوں پر قبضہ اور غیر قانونی پارکنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کی اس جرأت مندانہ کارروائی کو سراہا، جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی بلکہ شہری نظم و ضبط بھی بحال ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن مسلسل بنیادوں پر جاری رہے گا اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

WhatsApp Image 2026 02 10 at 9.37.39 PM WhatsApp Image 2026 02 10 at 9.37.43 PM WhatsApp Image 2026 02 10 at 9.37.44 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 10 at 9.37.44 PM 2 WhatsApp Image 2026 02 10 at 9.37.44 PM WhatsApp Image 2026 02 10 at 9.37.45 PM

70 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: صدر میں تجاوزات اور ناجائز پارکنگ کے خلاف بھرپور کارروائی، علاقے کو کلیئر کر دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!