وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ویسٹ پولیس کی کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا

کراچی — وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ، ایس پی انویسٹیگیشن دلاور حسین اور انویسٹیگیشن ویسٹ پولیس ٹیم کو ریپ اور قتل کے سنگین مقدمات میں اہم گرفتاریوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

کراچی: صدر میں تجاوزات اور ناجائز پارکنگ کے خلاف بھرپور کارروائی، علاقے کو کلیئر کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں زیادتی کیس کا مرکزی ملزم انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے گرفتار کیا گیا، جس میں متاثرہ بچی نے عدالت میں ملزم کی شناخت کر دی۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کمسن بچی کے کیس میں بروقت کارروائی پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا ثبوت ہے۔

اسی طرح، پاکستان بازار قتل کیس کا مرکزی ملزم چار ماہ کی روپوشی کے بعد خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، جس نے جائے وقوعہ کی نشاندہی کی اور بیان ریکارڈ کرا دیا۔ وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ایس پی انویسٹیگیشن اور ٹیم کی مسلسل محنت سے اہم پیش رفت ممکن ہوئی، اور سرجانی کی کچی آبادی میں گھر گھر تلاشی، مشتبہ افراد کی جانچ اور مسلسل ٹارگٹڈ آپریشنز سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے زور دیا کہ بچوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ایسے جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ویسٹ پولیس کی کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!