میئر کراچی کی صدارت میں ٹریفک روانی بہتر بنانے کا اجلاس، صدر ٹاؤن میں پارکنگ فری زونز کا آغاز

کراچی — میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صدر ٹاؤن میں پارکنگ فری زونز پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کے ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ پر اینٹی کرپشن کا چھاپہ، مشکوک پلاٹوں کی غیرقانونی ٹرانسفر کا انکشاف

فی الحال یہ پائلٹ پروجیکٹ زیب النساء اسٹریٹ اور عبداللہ ہارون روڈ سے شروع کیا جائے گا۔ اس آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور بلدیہ عظمیٰ کی ٹیم حصہ لے گی، جبکہ پورے عمل کی نگرانی کے لیے ایک کوآرڈینیشن کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔

میئر کراچی نے کہا کہ ان دونوں اسٹریٹس کو سیف سٹی اور ٹریفک مینجمنٹ سسٹم سے لنک کیا جائے گا، اور گاڑی پارک کرنے والوں کو چالان بھیجا جائے گا۔ فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنے والوں اور غیر قانونی پتھارے لگانے والوں پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ یہ پائلٹ پروجیکٹ صدر ٹاؤن سے شروع ہوگا اور اگلے مرحلے میں پورے شہر میں اس کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔ شہر میں ٹریفک کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے تمام ادارے مل کر ہر ممکن کوشش کریں گے اور قانون پر عمل نہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

میئر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ حکومت، انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے شہر کو خوبصورت اور بہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی، ایس ایس پی ساؤتھ، سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “میئر کراچی کی صدارت میں ٹریفک روانی بہتر بنانے کا اجلاس، صدر ٹاؤن میں پارکنگ فری زونز کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!