


ناظم آباد، کراچی — ناظم آباد میں یونائیٹڈ مسلم فورم کے چیئرمین آصف رضا قادری کی رہائش گاہ بغدادی ہاؤس پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن ناظم آباد ڈسٹرکٹ سینٹرل اسامہ اشرف نے ملاقات کی۔ اس موقع پر معروف اسکالر پروفیسر مفتی غلام محی الدین بھی موجود تھے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دے دی
ملاقات میں علاقائی مسائل، شہری حقوق اور سول ڈیفنس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم نے اسامہ اشرف کی جانب سے ناظم آباد میں عوامی آگاہی مہم اور سول ڈیفنس پروگرام کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ یونائیٹڈ مسلم فورم شہری حقوق کے تحفظ کے لیے انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر اسامہ اشرف نے تعاون پر آصف رضا قادری کا شکریہ ادا کیا اور شہری تحفظ اور حقوق کے حوالے سے مل جل کر کام کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر یونائیٹڈ مسلم فورم کے اراکین نے اسامہ اشرف کو اجرک اور کتاب پیش کی۔
ملاقات میں انجینئر ارشد محفوظ قادری، رانا جاوید سیفی، سید رمیز رضا، نوید صدیقی، محمد حسن، محمد فیضان، عدنان قادری اور محمد عثمان سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔