ناظم آباد چاندنی چوک واٹر پمپنگ اسٹیشن کے مین دروازے پر گندگی کے ڈھیر، اداروں کی سنگین غفلت بے نقاب

کراچی — ناظم آباد چاندنی چوک میں واقع واٹر پمپنگ اسٹیشن، جو علاقے کے ہزاروں مکینوں کو پانی کی فراہمی کے لیے اہم ہے، بدترین غفلت اور لاپرواہی کی علامت بن چکا ہے۔ پمپنگ اسٹیشن کے مین دروازے کے سامنے گندگی اور کچرے کے ڈھیر جمع ہیں، جس سے بدبو پھیل رہی ہے اور یہ صورتحال صحتِ عامہ کے لیے خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔

بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت، ارضِ وطن فاؤنڈیشن کا دوٹوک مؤقف

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جس ادارے کی ذمہ داری شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنا ہے، اسی کے داخلی راستے پر صفائی کا کوئی انتظام نہیں۔ کچرے کے انبار سے ملازمین کی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے اور شہری سوال کر رہے ہیں کہ اگر پمپنگ اسٹیشن کے باہر یہ حال ہے تو اندر کے نظام پر کس حد تک توجہ دی جا رہی ہوگی۔

مقامی افراد نے متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایات کیں، مگر تاحال کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ گندگی کے باعث مچھروں کی افزائش بڑھ رہی ہے، جس سے ڈینگی اور دیگر بیماریوں کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

شہریوں نے واٹر بورڈ، کے ایم سی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کچرا ہٹوایا جائے، مستقل صفائی کا نظام بنایا جائے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا متعلقہ ادارے اس شرمناک غفلت پر نوٹس لیں گے یا یہ معاملہ بھی دیگر مسائل کی طرح فائلوں میں دب جائے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “ناظم آباد چاندنی چوک واٹر پمپنگ اسٹیشن کے مین دروازے پر گندگی کے ڈھیر، اداروں کی سنگین غفلت بے نقاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!