بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت، ارضِ وطن فاؤنڈیشن کا دوٹوک مؤقف

کراچی:  ارضِ وطن فاؤنڈیشن کے صدر علی منصور نے بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں دشمن قوتوں کی منظم سازش کا حصہ ہیں، جن کا مقصد پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے، مگر ایسی تمام سازشوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جا رہا ہے۔

کراچی کو جینے دو مارچ: حافظ نعیم الرحمان کا پیپلز پارٹی پر شدید تنقید، 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر تاریخی دھرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی شاندار اور کامیاب کارروائیاں ملک میں امن کی مضبوط ضمانت ہیں، اور ہمارے بہادر جوانوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ علی منصور نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے ان عظیم سپوتوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

صدر ارضِ وطن فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کا وقت آ چکا ہے، اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردوں کو بری طرح پسپا کر دیا ہے۔ انہوں نے دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کیا۔

علی منصور نے واضح کیا کہ اب کوئی بھی دشمن پاکستان کے امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں پائیدار امن ہی ہماری آخری منزل ہے اور اس مقصد کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

انہوں نے بلوچستان کے عوام اور قومی اداروں کو مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہنے پر سراہتے ہوئے کہا کہ منتخب قیادت اور ریاستی ادارے ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کے لیے ڈھال بن کر کھڑے ہوتے ہیں۔ علی منصور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور سیاسی قیادت کی رہنمائی میں متحد رہتے ہوئے ہر سازش کو ناکام بنائے گی۔

دوسری جانب جنرل سیکریٹری ارضِ وطن فاؤنڈیشن سید محمد عروج نے کہا کہ پاکستان کے لیے سب کو یکجا ہونا ہوگا اور قومی یکجہتی ہی دہشتگردی کے خلاف سب سے بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہر پاکستانی سیاستدان کا فرض ہے۔

سید محمد عروج کا کہنا تھا کہ بلوچستان پر بری نظر رکھنے والے بھارت کو پاکستانی عوام اور افواج پاکستان منہ توڑ جواب دیتی رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کی ہر کوشش ہمیشہ ناکام رہے گی، کچھ عناصر سازشیں کرتے رہیں گے لیکن افواجِ پاکستان ہر محاذ پر بھرپور جواب دیتی رہے گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت، ارضِ وطن فاؤنڈیشن کا دوٹوک مؤقف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!