کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، جنوری 2026 میں 147 عمارتوں کے خلاف کارروائی

کراچی: صوبائی وزیرِ بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے جنوری 2026 کے دوران شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور، مؤثر اور بلاامتیاز کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 147 غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف گوادر میں اساتذہ و طلبہ سے خصوصی نشست، قومی بیانیے پر تفصیلی گفتگو

ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو کے مطابق سب سے زیادہ کارروائیاں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں کی گئیں جہاں 68 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 46 اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 13 غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اسی طرح کورنگی میں 6، ویسٹ ڈسٹرکٹ میں 5، ڈسٹرکٹ کیماڑی میں 4 اور انڈسٹریل زون میں 3 غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ ڈسٹرکٹ ملیر میں بھی ایک غیر قانونی تعمیر کے خلاف قانونی ایکشن لیا گیا۔

ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف یہ کارروائیاں آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور کراچی میں قانونی، منظم اور محفوظ تعمیراتی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، جنوری 2026 میں 147 عمارتوں کے خلاف کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!