ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف گوادر میں اساتذہ و طلبہ سے خصوصی نشست، قومی بیانیے پر تفصیلی گفتگو

گوادر: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف گوادر آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی جانب سے پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی اور علاقائی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ تفصیلی اور بامقصد گفتگو کی۔

تیراہ میں بڑے فوجی آپریشن کی تردید، دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری

نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا، من گھڑت خبروں اور مس انفارمیشن کے حوالے سے طلبہ کو مکمل آگاہی فراہم کی اور شواہد کی بنیاد پر غلط معلومات کے تدارک کے طریقۂ کار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوانوں کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ باشعور طلبہ ہی مضبوط قومی بیانیے کی اصل طاقت ہوتے ہیں۔

اس موقع پر یونیورسٹی آف گوادر کے طلبہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست، آئین اور قومی وقار کا دفاع کیا ہے۔ طلبہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان کے ذہنوں میں موجود ابہام کو دور کیا اور مس انفارمیشن کے خلاف حقائق پر مبنی مؤقف پیش کیا، جس سے انہیں درست معلومات تک رسائی ملی۔

طلبہ نے اس ملاقات کو نہایت معلوماتی اور مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نشست فکری رہنمائی کا باعث بنی ہے۔ آخر میں طلبہ نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے پر پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف گوادر میں اساتذہ و طلبہ سے خصوصی نشست، قومی بیانیے پر تفصیلی گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!