کراچی کے ذریعے پاکستان کے تمام قرضے اتارے جا سکتے ہیں، چیئرمین نیب

کراچی: چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ کراچی کا کاروباری طبقہ شدید ناانصافیوں کے باوجود ثابت قدم اور باحوصلہ ہے، اور اگر اسے سہولیات فراہم کی جائیں تو کراچی کے ذریعے پاکستان کے تمام قرضے اتارے جا سکتے ہیں۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا گلبرگ ٹاؤن میں چھاپہ، متعدد محکموں کا ریکارڈ قبضے میں

کراچی میں کاروباری طبقے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ وہ تاجروں کو درپیش مشکلات اور چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری اعتماد اس وقت مثالی نہیں، ٹیکسوں کے مسائل ہیں اور سیکیورٹی کے حالات بھی مکمل طور پر سازگار نہیں، اگرچہ یہ معاملات نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے لیکن ان کا براہِ راست اثر اعتماد پر پڑتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر تاجروں کے مسائل حل کرائے جائیں گے۔ تمام منفی حالات کے باوجود ملک میں مثبت پیش رفت بھی ہو رہی ہے، پاکستان کی 25 کروڑ آبادی میں 65 فیصد نوجوان شامل ہیں، پاکستان ایک زرعی ملک ہے جو اپنی غذائی ضروریات پوری کرتا ہے، تاہم ایندھن اور خوردنی تیل درآمد کرنا پڑتا ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ مئی کے بعد پاکستان کی عالمی سطح پر نئی شناخت ابھر کر سامنے آئی ہے۔ قرضوں کے باعث دنیا بھر میں معاشی دباؤ ہے اور عالمی معیشت آہستہ آہستہ ڈالر سے دیگر کرنسیوں کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔ آئندہ دو سال پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہیں، مواقع میں اضافہ ہوگا اور آئی ایم ایف سے نکلنے کو قومی ایجنڈا بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا ظرف ہے کہ وہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی مشکلات عوام کے سامنے نہیں لاتی۔ کاروباری طبقے کی مشاورت سے فیصلے کیے جائیں گے اور وسائل حکومت فراہم کرے گی۔ کراچی کا نیا چہرہ سامنے آئے گا اور معیشت کا پہیہ چلنے سے دیگر مسائل خود بخود حل ہوں گے۔

چیئرمین نیب نے بتایا کہ نیب نے گزشتہ تین برسوں میں 12.4 ٹریلین روپے کی ریکوری کی ہے جبکہ آئندہ تین ماہ میں مزید 11 ہزار ارب روپے جمع کرنے کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر کے ساتھ ماضی میں بڑی ناانصافیاں ہوئیں، تاہم اب بہتری کا سفر شروع ہو چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے، نیب نے 1500 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمینیں واگزار کرائی ہیں جن کی تفصیلات جلد منظر عام پر لائی جائیں گی۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی کے ذریعے پاکستان کے تمام قرضے اتارے جا سکتے ہیں، چیئرمین نیب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!