سانحہ گل پلازہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار، کمشنر کراچی وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کریں گے

کراچی: کمشنر کراچی نے سانحہ گل پلازہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی ہے، جو کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی نے تیار کی۔ ذرائع کے مطابق یہ رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کی جائے گی۔

کراچی کے ذریعے پاکستان کے تمام قرضے اتارے جا سکتے ہیں، چیئرمین نیب

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں گل پلازہ میں آتشزدگی کی وجوہات، آگ بجھانے کے اقدامات اور ریسکیو آپریشن سے متعلق تفصیلی نکات شامل کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں متاثرین، عینی شاہدین اور ریسکیو اداروں سے حاصل کردہ معلومات بھی درج کی گئی ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر واقع ایک فلاور شاپ میں بچے کے ہاتھوں آگ لگی، جو تیزی سے پھیلتی ہوئی ایئر کنڈیشن کے ڈکٹس کے ذریعے دیگر حصوں تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سانحے کے نتیجے میں 79 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں زیادہ تر اموات گل پلازہ کے میزنائن فلور پر ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق آگ رات 10 بج کر 15 منٹ پر لگی جبکہ فائر بریگیڈ کو اطلاع 10 بج کر 26 منٹ پر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی 10 بج کر 30 منٹ پر موقع پر پہنچے، پہلا فائر ٹینڈر 10 بج کر 37 منٹ پر جبکہ ریسکیو 1122 کا عملہ 10 بج کر 53 منٹ پر گل پلازہ پہنچا۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے سانحہ گل پلازہ کی انکوائری رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ دہرایا ہے۔

علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ جس افسر کو جوابدہ ہونا چاہیے، وہی انکوائری کر رہا ہے، ایسی رپورٹ کو عوام کیسے قبول کریں گے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کمشنر کراچی اس سانحے کی غیر جانبدار انکوائری کیسے کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ اپوزیشن اس سانحے پر سیاست کر رہی ہے تو معاملے کی جوڈیشل انکوائری کرا دے، اس سے تمام شکوک و شبہات ختم ہو جائیں گے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “سانحہ گل پلازہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار، کمشنر کراچی وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!