کراچی: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے گلبرگ ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مختلف محکموں کا تفصیلی معائنہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن امتیاز آبڑو کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف ٹاؤنز میں تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر دیا گیا ہے۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں اینٹی تھیفٹ سیل ختم، ریونیو پروٹیکشن سیل قائم
اینٹی کرپشن حکام نے گلبرگ ٹاؤن میں چھاپے کے دوران ایجوکیشن، سینیٹیشن، پارکس، بی اینڈ آر، ایم اینڈ ای، آڈٹ اور ایڈمنسٹریشن سے متعلق دفاتر کا معائنہ کیا اور اہم سرکاری ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔
کارروائی کے دوران سامنے آنے والی مبینہ بے ضابطگیوں پر متعلقہ افسران سے وضاحت طلب کی گئی، جبکہ بعض معاملات میں ریکارڈ کو مزید جانچ کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کرپشن کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور اگر بے قاعدگیاں ثابت ہوئیں تو ذمہ دار افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
