ڈی آئی جی ایسٹ زون کی زیرِ صدارت خصوصی ٹاسک فورس کا اجلاس، صنعتی علاقوں میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کا اعادہ

ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیرِ صدارت خصوصی ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خصوصی ٹاسک فورس کے افسران اور کاٹی کے معزز اراکین نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس، ریلوے کارکردگی اور بزنس کمیونٹی کے اعتماد پر زور

اجلاس کے دوران صنعتی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال، فیکٹری مالکان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیے گئے عملی اقدامات اور حالیہ گرفتاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کاٹی کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ گرفتار ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے، مزید نامزد ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور بلیک میلنگ میں ملوث لیبر لیڈرز کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کا بھی قلع قمع کیا جائے۔

ٹاسک فورس کے سربراہ ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری مالکان کو ہراساں کرنے، ناجائز مطالبات منوانے، بلیک میلنگ اور بھتہ خوری جیسے معاملات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹ زون پولیس کی بھرپور کوشش ہے کہ صنعتکاروں کو بلا خوف و خطر اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے پُرامن اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون نے مزید ہدایت کی کہ فیکٹری مالکان کی شکایات کا فوری اور بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے اور شرپسند عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹاسک فورس کے سربراہ اور کاٹی کے عہدیداران کی جانب سے ڈسٹرکٹ کورنگی کے افسران کو شاباش بھی دی گئی۔

اجلاس کے اختتام پر صدر کاٹی اکرام راجپوت، زبیر چھایا، مسعود نقی، محمد دانش خان اور دیگر معزز عہدیداران نے خصوصی ٹاسک فورس کے مؤثر اور عملی اقدامات کو سراہتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔

WhatsApp Image 2026 01 27 at 5.47.55 PM WhatsApp Image 2026 01 27 at 5.47.56 PM WhatsApp Image 2026 01 27 at 5.47.56 PM 1

68 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی آئی جی ایسٹ زون کی زیرِ صدارت خصوصی ٹاسک فورس کا اجلاس، صنعتی علاقوں میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کا اعادہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!