سانحہ گل پلازہ: ریسکیو آپریشن مکمل، عمارت سیل، انکوائری رپورٹ جلد جاری ہوگی

کراچی — میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کا ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور متاثرہ عمارت کو سیل کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہے جبکہ واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون کی زیرِ صدارت خصوصی ٹاسک فورس کا اجلاس، صنعتی علاقوں میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کا اعادہ

میئر کراچی نے کہا کہ سانحہ میں جاں بحق اور متاثر ہونے والے خاندانوں کے دکھ میں پوری شہری انتظامیہ برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گل پلازہ میں آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے 19 لاکھ 15 ہزار گیلن پانی استعمال کیا گیا۔ میئر کراچی نے حب ڈیم کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد حب ڈیم مکمل طور پر بھر چکا ہے اور شہر کو 100 ایم جی ڈی کے حساب سے آئندہ تین سال تک پانی فراہم کیا جا سکتا ہے، جبکہ پرانی کینال کی مکمل مرمت کے بعد 200 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

پریس کانفرنس میں میئر کراچی نے بلدیاتی اصلاحات، سیپ سسٹم کے نفاذ، واٹر کارپوریشن اور کے ایم سی میں شفافیت، دگنی تنخواہیں لینے والے ملازمین کے خلاف کارروائی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ قیادت ہمیشہ جوابدہ ہوتی ہے، انسانیت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں اور سیاسی قیادت کو عوامی مسائل پر سیاست کے بجائے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “سانحہ گل پلازہ: ریسکیو آپریشن مکمل، عمارت سیل، انکوائری رپورٹ جلد جاری ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!