سلامتی کونسل میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف: جموں و کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، نہ ہوگا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قانون کی حکمرانی سے متعلق مباحثے کے دوران پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری ذوالفقار علی نے بھارتی نمائندے کے ریمارکس کا بھرپور اور دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کے قیام تک سندھ اسمبلی نہیں چلنے دیں گے، طحہ احمد خان

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف من گھڑت اور مضحکہ خیز الزامات عائد کرنا بھارت کا پرانا ہتھکنڈا ہے، جن کا اصل مقصد جموں و کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔ ذوالفقار علی نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اس کی حیثیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں طے شدہ ہے۔

پاکستانی فرسٹ سیکرٹری نے یاد دلایا کہ کشمیر کا معاملہ خود بھارت اقوام متحدہ میں لے کر آیا تھا اور اس تنازعے کا حتمی حل تاحال باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل سے انکار کر رہا ہے اور بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ یہ رویہ سلامتی کونسل کے تقدس کی صریح توہین ہے، جس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت ہونی چاہیے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں جاری بھارتی اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!