کراچی: گل پلازہ کے میزنائن فلور سے مزید 30 لاشیں برآمد ہونے کے بعد افسوسناک سانحے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 61 ہو گئی ہے۔ ریسکیو ادارے اور پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور لاشوں کی بازیابی کا عمل جاری ہے۔
سخت موسمی حالات کے باوجود این ایل سی کی تجارتی سرگرمیاں جاری، سوست ڈرائی پورٹ مکمل فعال
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ تلاشی کے دوران یہ تمام 30 لاشیں ایک کراکری کی دکان سے برآمد ہوئیں، جہاں آگ لگنے کے بعد متعدد افراد نے اپنی جان بچانے کے لیے خود کو قید کر لیا تھا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ ملبہ ہٹانے کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا ہے اور فی الحال اولین ترجیح لاشوں کی بازیابی ہے۔ متاثرہ افراد کی آخری موبائل لوکیشن بھی اسی دکان سے آئی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھوئیں اور آگ کے باعث یہ افراد باہر نکلنے میں ناکام رہے۔
حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور جاں بحق افراد کی شناخت کے ساتھ لواحقین سے رابطے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ سانحے نے شہر میں سوگ کی فضا قائم کر دی ہے۔

