کراچی، 11 مارچ 2026 – وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر کراچی میں جاری جلوسوں، اجتماعات اور خاص طور پر جلوس کے روٹس پر سیکیورٹی اقدامات کو لائق ستائش قرار دیا۔
ٹیم کراچی ویلفیئر سوسائٹی انٹرنیشنل کی گرینڈ رمضان راشن مہم کا چوتھا مرحلہ کامیابی سے مکمل
وزیر داخلہ سندھ نے کہا:
“بہترین حکمت عملی، غیر معمولی لائحہ عمل اور فرض شناس پولیسنگ پر سندھ پولیس کو شاباش دیتا ہوں۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، تمام ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ان کی ٹیمز کی شب و روز محنت سے یہ اہم ترین ایونٹ پرامن اور محفوظ رہا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء اور ذاکرین نے بھی اس ایونٹ کو پرامن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیر داخلہ سندھ نے پاکستان رینجرز سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پولیس کو مکمل معاونت فراہم کرنے پر بھی سراہا۔
اس موقع پر ترجمان وزیر داخلہ سندھ نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت سندھ کا عزم ہے کہ عوامی اجتماعات، مذہبی جلوس اور اہم ایونٹس ہر صورت امن اور محفوظ رہیں، اور اس سلسلے میں تمام ادارے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔
