پاک فوج کا آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان کے سینکڑوں ہلاک و زخمی

اسلام آباد، 11 مارچ 2026 – وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے اب تک کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاک فوج کی کارروائیاں بلا اشتعال افغان طالبان کے خلاف موثر انداز میں جاری ہیں۔

افغان طالبان کی دھمکی آمیز پالیسی عالمی دباؤ میں بے نقاب

وزیر اطلاعات کے مطابق اب تک افغان طالبان رجیم کے 641 کارندے ہلاک اور 855 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران 243 چیک پوسٹس تباہ اور 42 قبضے میں لے کر اڑا دی گئی ہیں۔ مزید برآں، فضائی کارروائیوں میں 65 دہشتگردوں اور ان کے معاون مقامات نشانہ بنائے گئے جبکہ 219 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاک فوج نے شوال شمالی وزیرستان کے قریب سرحد پر واقع افغان طالبان کی پوسٹ پر بھی کارروائی کی اور اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا اور پاک فوج تمام ضروری اقدامات بروقت اور مؤثر انداز میں کر رہی ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “پاک فوج کا آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان کے سینکڑوں ہلاک و زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!